نعت شریف
نعت شریف
جن کا ہے طیبہ مقام ، اُن پہ درُود اور سَلامجو ہیں رسولِ انام ، اُن پہ درُود اور سَلام
حامئ عالم ہیں وه ، ہادئ اعظم ہیں وه
کیوں نہ کہیں خاص و عام ، اُن پہ درُود اور سَلام
جو ہیں حبیب خدا ، جو ہیں شہِ دوسرا
جن کی ہے دنیا غلام ، اُن پہ درُود اور سَلام
جن کے ہیں یہ دوجہاں ، جن کے ہیں کون و مکاَں
جن کے ہیں یہ صبح و شام، اُن پہ درود اور سَلام
مالکِ جنّ و بشر ، باعثِ نورِ قمر
میم سے ہے جن کا نام ، اُن پہ درُود اور سَلام
زائر ارضِ رسول ، التجا کرلے قبول
اتنا ہے میرا پیام ، اُن پہ درود اور سَلام
روتا ہوں بہزاد میں ، کرتا ہوں فریاد میں
بھیجتا ہوں صبح و شام ، اُن پہ درود اور سَلام
صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
الصلاة والسلام عليك يا سيدي يا رسول اللهﷺ
الصلاة والسلام عليك يا سيدي يا حبيب اللهﷺ
الصلاة والسلام عليك يا رحمة اللعالمينﷺ
اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَّ عَلَى آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا صَلَّيْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ
اللَّهُمَّ بَارِكْ عَلَى مُحَمَّدٍ وَّ عَلَى آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا بَارَكْتَ عَلَىإِبْرَاهِيمَ وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيد
(نعت -بہزاد لکھنوی)
Comments
Post a Comment