Darood Sharif


تمام تعریفیں اس خدائے ذوالجلال کیلئے جس نے ہم انسانوں کی ہدایت و رہنمائی کیلئے نبیوں کے آخری نبی، رسولوں کے آخری رسول،ساتوں زمین اور ساتوں آسمانوں کے آخری رسول ،خاتم زمانی، خاتم مکانی ،نبی ٔ امی محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو مبعوث فرما کر ہم پر احسان فرمایا ، بے شمار درود وسلام ہو اس خاتم مکانی و زمانی حضور پر نورﷺ پر جس نے اپنی زندگی کا ہر معصوم لمحہ امت کی ہدایت و رحمت کیلئے قربان کر دیا ۔
‏اُڑت پرندے کُو بکُو
لیکر ہر اک گُل کی بُو
کر رہے تھے یہ گفتگو

بلغ العلی بکمالہ

‏تھی روشنی سے بھری فضا
جہاں تک بھی اٹھی تھی نگاہ
آتی تھی ہر سُو یہ صدا

کشف الدجی بجمالہ

‏بُلبل بھی اپنے شوق میں
ڈالے ہوئے گل طوق میں
کہتی تھی اپنے ذوق میں

حسُنت جمیع خصالہ

‏چڑیوں کے سن کے چہچہے
انسان بھلا کیوں چپ رہے
لازم ہے اس پر یوں کہے


صلو علیہ و آلہ
اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَّ عَلَى آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا صَلَّيْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ
اللَّهُمَّ بَارِكْ عَلَى مُحَمَّدٍ وَّ عَلَى آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا بَارَكْتَ عَلَىإِبْرَاهِيمَ وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيد
syedlatifshah.blogspot.com
(1)


syedlatifshah.blogspot.com
(2)


syedlatifshah.blogspot.com
(3)


syedlatifshah.blogspot.com
(4)
syedlatifshah.blogspot.com
(5)
syedlatifshah.blogspot.com
(6)



syedlatifshah.blogspot.com
(7)


syedlatifshah.blogspot.com
(8)


syedlatifshah.blogspot.com
(9)
syedlatifshah.blogspot.com
(10)




syedlatifshah.blogspot.com
(11)


syedlatifshah.blogspot.com
(12)


syedlatifshah.blogspot.com
(13)


syedlatifshah.blogspot.com
(14)


syedlatifshah.blogspot.com
(15)


syedlatifshah.blogspot.com
(16)


syedlatifshah.blogspot.com
(17)


syedlatifshah.blogspot.com
(18)


syedlatifshah.blogspot.com
(19)


syedlatifshah.blogspot.com
(20)


syedlatifshah.blogspot.com
(21)


syedlatifshah.blogspot.com
(22)


syedlatifshah.blogspot.com
(23)


syedlatifshah.blogspot.com
(24)


syedlatifshah.blogspot.com
(25)


syedlatifshah.blogspot.com
(26)


syedlatifshah.blogspot.com
(27)


syedlatifshah.blogspot.com
(28)


syedlatifshah.blogspot.com
(29)


syedlatifshah.blogspot.com
(30)


syedlatifshah.blogspot.com
(31)


syedlatifshah.blogspot.com
(32)


syedlatifshah.blogspot.com
(33)


syedlatifshah.blogspot.com
(34)


syedlatifshah.blogspot.com
(35)


syedlatifshah.blogspot.com
(36)


syedlatifshah.blogspot.com
(37)


syedlatifshah.blogspot.com
(38)


syedlatifshah.blogspot.com
(39)



syedlatifshah.blogspot.com
(40)
https://drive.google.com/uc?authuser=0&id=0B6sm7hiu-zVxTW01SmRobkNVa0U&export=download
بلغ العلےٰ بکمالہٖ

کشفَ الدُجیٰ بجمالہٖ

حسُنت جمیعُ خِصالہٖ

صلو علیہ و آلہٖ

ترجمہ:

 پہنچے بلندیوں پہ ، وہ ﷺ اپنے کمال سے

چھٹ گئے اندھیرے آپ ﷺ کے حسن و جمال سے

آپ کی سبھی عادات مبارکہ اور سنتیں بہت پیاری ہیں

آپ ﷺ پر اور آپ ﷺ کی آل پر سلام ہو


مشہور واقعہ :

یہ اشعار شیخ سعدی سے منسوب ہیں ۔
 مشہور واقعہ ہے کہ انہوں نے مدح رسول میں تین مصرعے کہے۔ کوشش کے باوجود چوتھا مصرعہ نہ ہوتا تھا اور سخت پریشان تھے۔ ایک شب انہیں خواب میں بشارت ہوئی۔ حضور سرور کائنات صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم بنفس نفیس موجود ہیں اور شیخ سعدی سے فرماتے ہیں سعدی تم نے تین مصرعے کہے ہیں ذرا سناؤ۔ شیخ سعدی نے تینوں مصرعے سنائے اور خاموش ہوگئے۔ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا یہ مصرعہ بڑھا لو

صلو علیہ و آلہ۔

اور یوں حضرت شیخ سعدی کی نعتیہ رباعی مکمل ہوئی۔ اللہ تعالیٰ نے اس رباعی کو شرف قبولیت بخشا اور اس طرح شیخ سعدی نعت گو شعرا میں ممتاز ہو گئے۔ 

امام شعرانی ؒ نے اپنی کتاب ’’حدائق الانوار فی الصلوۃ والسلام علی النبی المختار‘‘ میں درود شریف کے پڑھنے کے ثمرات و فوائد اور نہ پڑھنے پر نقصانات کا تذکرہ کیا ہے ، یہاں صرف فوائد و ثمرات ذکر کئے جاتے ہیں۔ (افضل الصلوات علی سید السادات)


گویا درود شریف پڑھنے والا

(1)    اللہ تعالیٰ کے حکم کی اطاعت کرتا ہے ۔

(2)    اللہ تعالیٰ کے رحمت بھیجنے کے عمل میں شامل ہوتا ہے۔

(3)   فرشتوں کے درود بھیجنے کے عمل میں شامل ہوتا ہے۔

(4)   اللہ تعالیٰ کی طرف سے دس رحمتوں کا پروانہ ملتا ہے۔

(5)   دس درجات کی بلندی عطا ہوتی ہے۔

(6)    دس نیکیاں لکھی جاتی ہیں۔

(7)   دس خطائیں معاف کی جاتی ہیں۔

(8)   دعا قبول ہونے کی ضمانت ملتی ہے۔

(9)    قیامت میں حضورﷺ کی شفاعت نصیب ہوتی ہے۔

(10)   گناہوں کے معاف ہونے اور عیبوں کے چھپنے کا ذریعہ ہے۔

(11)   اہم کاموں اور غموں کے دور ہونے کا سبب ہے۔

(12)   حضور ﷺ سے قربت کا سبب ہے۔

(13)  درود شریف پڑھنا صدقہ کرنے کے قائم مقام ہے۔

(14)  حاجتوں اور ضرورتوں کے پورا ہونے میں معاون ہے۔

(15)  درود پڑھنے والے پر اللہ کی رحمت اور فرشتوں کی طرف رحمت کی دعا ہوتی ہے۔

(16)   گناہوں سے دل کی پاکیزگی کا ذریعہ ہے۔

(17)  موت سے پہلے جنت کی بشارت کا ذریعہ ہے۔

(18)  قیامت کی ہولناکیوں سے بچنے میں کار آمد ہے۔

(19)   درود وسلام پڑھنے والے کو حضورﷺ خود جواب عطا فرماتے ہیں۔

(20)  حضور ﷺ اور آپ کی سنتوں کو یاد رکھنے کا بہترین نسخہ ہے۔

(21)   مجلس (بیٹھک)کے اچھے ہونے کی دلیل اور قیامت میں حسرت و ندامت سے چھٹکارا ہے۔

(22)  درود پڑھنے والے کیلئے محتاجی و فقیری سے چھٹکارا ہے۔

(23)  درود پڑھنے والا بخیل کہلائے جانے سے محفوظ ہو جاتا ہے۔

(24)  درود پڑھنے والا جبرئیلؑ اور حضورﷺ کی منبر والی ایک بددعا سے محفوظ رہتا ہے۔

(25)  درود پڑھنے والا جنت کا راستہ پا لیتا ہے۔ نہ پڑھنے والا جنت کا راستہ بھٹک جاتا ہے۔

(26)  درود کی وجہ سے کلام کی ابتداء و انتہاء اللہ اور اس کے رسول ﷺ کی تعریف پر ہوتی ہے۔

(27)  پل صراط پر کامیابی سے گذرنا نصیب ہوتا ہے۔

(28)  درود پڑھنے والا دل کی سختی اور جفا سے محفوظ ہو جاتا ہے۔

(29)  اللہ تعالیٰ درود پڑھنے والے کی محبت آسمان وزمین میں پھیلادیتے ہیں۔

(30)  درود کا ورد کرنے والے پر اللہ کی رحمت متوجہ رہتی ہے۔

(31)  درود پڑھنے والے پر ہر طرح کی برکات نازل ہوتی ہیں۔

(32)  درود پڑھنا حضور ﷺ سے دوامِ محبت کا ذریعہ ہے۔

(33)  درود پڑھنے سے حضور ﷺ کی محبت میں ترقی ہوتی ہے جو ایمان کا جز ہے۔

(34)  درود پڑھنے والے سے خود حضور ﷺ محبت فرماتے ہیں۔

(35)  درود پڑھنا بندے کی ہدایت اور اس کی روحانی زندگی کا ذریعہ ہے۔

(36)  درود پڑھنے والے کا تذکرہ حضور ﷺ کے پاس ہوتا ہے۔

(37)  درود پڑھنے والا بہت تھوڑا ہی سہی مگر حضور ﷺ کا حق ادا کرنے کی کوشش کرتا ہے۔

(38)  درود پڑھنے والا اللہ تعالیٰ کے احسان کا شکر عطا کرتا ہے۔

(39)  درود کے الفاظ اللہ تعالیٰ کے ذکر اور اس کے شکر اور احسانات کی پہچان کو شامل ہوتے ہیں۔

(40)  بندے کا درود پڑھنا اپنے رب سے دعا اور سوال کرنا ہے جو کبھی نبی کیلئے اور کبھی اپنے لئے۔ جس میں خود بندے کا فائدہ ہے۔

(41)  درود پڑھنے کا ایک بہت بڑا فائدہ یہ ہے کہ اس سے بندے کا دل میں عاجزی وانکساری پیدا ہوتی ہے۔

(42)  بار بار درود شریف پڑھنا گویا شیخ مربی و شیخ بانسبت ہونے کے قائم مقام ہے۔

بے شک درود شریف اور سلام شریف کی کثرت سے مسلمان کو ہر چیز میں’’حُسن‘‘ نصیب ہوتا ہے، اَعمال اور ایمان میں  مزید حُسن آجاتا ہے۔

 اور درود شریف کی خوشبو سے روح کی بدبو اور کثافت دور ہوجاتی ہے۔
syedlatifshah.blogspot.com


افضل الصلوات علی سید السادات
HOME

Comments

Post a Comment

Related Posts Plugin for WordPress, Blogger...

Popular posts from this blog

سلام کو عام کرو

ہزار مہینوں سے افضل شب "شبِ قدر"

آپ بچوں کے ماں باپ ہیں، بچے آپکے نہیں

ٹھوکر وہی کھاتا ہے جو راستے کے پتھر نہیں ہٹاتا

Al-Asma-ul-Husna ( اَلاسْمَاءُ الْحُسناى ) The 99 Most Beautiful Names and Attributes of Allah the Almighty

hazrat baba bulleh shah

Islamic Duas Every Muslim Must Memorize and Recite Daily Life

SADAQA