چڑیا کی نصیحتیں
چڑیا کی تین نصیحتیں ایک شخص نے چڑیا پکڑنے کےلئے جال بچھایا. اتفاق سےایک چڑیا اس میں پھنس گئی اور شکاری نے اسے پکڑ لیا. چڑیا نے اس سے کہا : ” اے انسان ! تم نے کئی ہرن ‘ بکرے اور مرغ وغیرہ کھا ۓ ہیں، ان چیزوں کے مقابلے میں میری کیا حقیقت ہے . ذرا سا گوشت میرے جسم میں ہے اس سے تمہارا کیا بنے گا۔؟ تمہارا تو پیٹ بھی نہیں بھرے گا ، لیکن اگر تم مجھے آزاد کردو تو میں تمہیں تین نصیحتیں کرونگی جن پر عمل کرنا تمہارے لئے بہت مفید ہوگا۔ ان میں سے ایک نصیحت تو میں ابھی کروں گی۔ جبکہ دوسری اس وقت جب تم مجھے چھوڑ دو گے اور میں دیوار پر جا بیٹھوں گی۔ اس کے بعد تیسری اور آخری نصیحت اس وقت کروں گی جب دیوار سے اڑکرسامنے درخت کی شاخ پر جا بیٹھونگی۔ اس شخص کے دل میں تجسس پیدا ہوا کہ نہ جانے چڑیا کیا فائدہ مند نصیحتیں کرے ، اس نے چڑیا کی بات مانتے ہوئے اس سے پوچھا : تم مجھے پہلی نصیحت کرو ‘ پھر میں تمہیں چھوڑ دونگا ۔ چنانچہ چڑیا نے کہا : میری پہلی نصیحت یہ ہے کہ "جو بات کبھی نہیں ہو سکتی اسکا یقین مت کرنا"۔ یہ سن کر اس آدمی نے چڑ...
Comments
Post a Comment