مولانا رُوم اور مُرید



 مولانا روم سےمرید کے چند سوالات

ایک مرید نے مولانا روم سے چند سوالات پوچھےجن کے انہوں نے بہت خوبصورت مختصر اور جامع جوابات عطا فرمائے :

 سوال نمبر-1 زہر کسے کہتے ہیں؟

ہر وہ چیز جو ہماری ضرورت سے زائد ہو، وہ ہمارے لئے زہر ہے خواہ وہ قوت و اقتدار ہو، دولت ہو، بھوک ہو،انانیت ہو، لالچ ہو، سستی و کاہلی ہو، محبت ہو، عزم و ہمت ہو، نفرت ہو یا کچھ بھی ہو۔

سوال نمبر-2 خوف کس شئے کا نام ہے؟

غیر متوقع صورتِ حال کو قبول نہ کرنے کا نام خوف ہے۔ اگر ہم غیر متوقع کو قبول کر لیں تو وہ ایک ایڈونچر ایک مہم جوئی میں تبدیل ہو جاتی ہے۔

 سوال نمبر-3 حسد کسے کہتے ہیں؟

دوسروں میں خیر اور خوبی کو تسلیم نہ کرنے کا نام حسد ہے۔ اگر ہم اس خوبی کو تسلیم کر لیں تو یہ رشک اور انسپائریشن بن کر ہمارے لئے ایک مہمیز کا کام انجام دیتی ہے۔اور ہمارے اندر آگےبڑھنےکاجذبہ پیدا ہوتا ہے-

 سوال نمبر-4 غصہ کس بلا کا نام ہے؟

جو امور ہمارے قابو سے باہر ہو جائیں، ان کو تسلیم نہ کرنے کا نام غصہ ہے۔ اگر ہم تسلیم کر لیں تو عفو درگزر اور تحمل اس کی جگہ لے لیتے ہیں۔

 سوال نمبر-5 نفرت کسے کہتے ہیں ؟

کسی شخص کو جیسا کہ وہ ہے، تسلیم نہ کرنے کا نام نفرت ہے۔ اگر ہم غیر مشروط طور پر اسے تسلیم کر لیں تو یہ محبت میں تبدیل ہوسکتاہے۔

Comments

More post for you might like it

The Neem tree (Azadirachta indica), Plant a Tree, Save Lives

Most Inspirational Quotes by The Great Leader , Father of the Nation Muhammad Ali Jinnah

eid al fitr

آپ بچوں کے ماں باپ ہیں، بچے آپکے نہیں

Unlocking the Secret of Cinnamon for a Healthy Life

The ways to invite peace are as diverse as they are profound.

چُور اور باَغبان

RAMADAN THREE ASHRA DUAS

Quaid_e_Azam quote Shukriya Pakistan