مٹی کا گھروندا یا جنت کا محل



مٹی کا گھروندا یا جنت کا محل

ایک دفعہ ہارون رشید سر شام دجلہ کی سیر کو نکلے۔

 ملکہ زبیدہ بھی پالکی میں ہمراہ تھی ۔ دریاکنارے ایک مجذوب کو دیکھا کہ مٹی کے گھروندے بنا رہا ہے۔

 ہارون رشید نے پوچھا، یہ کیا ہے۔
مجذوب بولا”جنت کے گھروندے ہیں۔ خریدوگے؟“۔
ہارون رشید ہنس دیئے اور گزر گئے۔ ملکہ زبیدہ کی پالکی مجذوب کے قریب سے گزری۔
پوچھا،”یہ کیا ہیں؟“۔
مجذوب بولا”جنت کے گھروندے ہیں خریدوگی؟“۔
”بصد شوق“ملکہ زبیدہ نے اشتیاق ظاہر کیا۔
”کتنے لو گی؟“
سوال ہوا۔”جتنے ہیں سبھی دیدو“۔
ملکہ نے ایک قیمتی موتی مجذوب کے حوالے کر دیا۔

 رات کوہارون رشید نے خواب دیکھا کہ ایک بہت بڑا آبدار موتی ہے اتنا بڑا کہ اس میں ایک باوقارمحل بنا ہوا ہے۔ اس کی پیشانی پر لکھا ہے”قصر زبیدہ“۔ ہارون رشید اس میں داخل ہونا چاہتا ہے تو درشت رو دربان اس کی راہ روک لیتے ہیں کہ زبیدہ کے محل میں اجنبی داخل نہیں ہو سکتے۔آنکھ کھلتی ہے تو ہارون رشید کو ایک ہی فکر کہ وہ سودا جو کل نہ ہو سکا آج ہو جائے۔

 شام ہوئی سیر کو نکلا۔ مجذوب دریا کنارے موجود تھا۔ گھروندے بنا رہا تھا۔
پوچھا”یہ کیا ہیں؟“ مجذوب بولا ”ریت کے گھروندے“ ”اور وہ جنت کے گھروندے کیا ہوئے“ہارون رشید نے پوچھا۔ ”میاں وہ غیب کا سودا تھا۔ مشاہدے کے بعد تو شوق شوق نہیں رہتا۔لالچ کہلائے گا“۔

Comments

More post for you might like it

Trust your hard work. It's unlocking doors you can't see yet.

The Art of Being Happy Without a Reason, discovering happiness on the trip rather than just at the end.

Little Things In Daily Life

Mind says: move on, Heart says: hold on

Quaid_e_Azam quote Shukriya Pakistan

The Best Medicine in The World is a Mother's Hug

Heart Care Tips: Keeping Your Heart Healthy

Most Inspirational Quotes by The Great Leader , Father of the Nation Muhammad Ali Jinnah

Never be a prisoner of your past, it was just a lesson, not a life sentence

Healthy food encompasses a broad range of nutritious