بچے کی فریاد

*جب میں کوئی اچھا کام کروں تو میری حوصلہ افزائی کریں۔ مجھے کوئی انعام دیں۔
* مجھ سے جو وعدہ کریں اسے پورا ضرور کریں۔
* مجھے دوستوں میں معزز بنائیں۔ کوئی چیز زیادہ مقدار میں لائیں جو میں ان کے ساتھ بیٹھ کر کھاؤں یا استعمال کروں۔
* جب مجھ سے غلطی ہو تو براہ مہربانی مجھ پر چیخیں چلائیں نہیں۔نرمی سے مجھے میری غلطی بتا دیں۔
* چھٹی کے دن مجھے بہن بھائیوں کے ساتھ سیر و تفریح کے لئے ساتھ لے جائیں۔
* سزا دیتے وقت یہ بتانا نہ بھولیں کہ سزا کیوں دی جا رہی ہے۔
* مجھے نکما، گدھا، بے وقوف کہہ کر نہ پکاریں۔
* مجھ سے چیزیں چھپا چھپا کر نہ رکھیں۔ اس طرح میں چوری کی طرف آ سکتا ہوں۔
* مجھے اچھی کہانیاں سنانے کے لیے وقت ضرور نکالیں۔
* اپنے دوستوں سے ملنے جائیں تو ممکن ہو تو مجھے بھی ساتھ لے لیں۔
* اچھے اچھے معلوماتی کیسٹ اور سی ڈی اور وڈیو فلم اور کتابیں لا کر دیں۔
* میرے سوالات کا، کیسے ہی کیوں نہ ہو، نرمی سے جواب دیں، غصہ نہ ہوں۔
crybaby* مجھے سب کے سامنے برا بھلا نہ کہیں، تنہائی میں سمجھائیں۔
* آپ دونوں میرے سامنے آپس میں نہ جھگڑیں۔
* مجھے دوسروں سے مقابلہ کر کے نہ بتائیں کہ فلاں ایسا ہے اور فلاں ایسا ہے۔
* مجھ پر تنقید ذرا آہستہ مگر تعریف بلند آواز میں کریں۔
* میرے ماتھے پر آپ کا بوسہ مجھے فخر سے بھر دیتا ہے۔
* آپ یہ کیوں بھول جاتے ہیں کہ آپ بھی کبھی بچے تھے۔

Comments

More post for you might like it

Mango is a true symbol of the season.

Islamic Six Kalmay

Brain Exercises: Keep Your Mind Sharp and Agile

نعت شریف

ہزار مہینوں سے افضل شب "شبِ قدر"

سلام کو عام کرو

Beautiful Heart Touching Islamic Historical Story in Urdu

Everything comes to you at the right time. Be patient

A vibe can reveal all