مسکراھٹ و خاموشی smile & silence
کہتے
ہیں کہ ایک بوڑھا شخص جس کا اگرچہ دنیا میں کوئی نہ تھا لیکن وہ بدتمیزی, بدزبانی اور
بد اخلاقی کی وجہ سے مشہور تھا
بڑے
گھر میں اکیلا رہنے اور لوگوں کے اس رویہ کیوجہ سے وہ پہلے سےبھی زیادہ غصیلا, چڑچڑا
اور بداخلاق ہو گیا تھا۔
ایک
دن ایک غریب بچہ جو نیا شہر میں آیا تھا اور کوڑا کرکٹ جمع کرتا تھا اس بوڑھے کے گھر
کے سامنے سے گزرا, بوڑھا باغ کی صفائی میں مصروف تھا , بچے نے بوڑھے کی طرف نگاہ اٹھائی
اور بے ساختہ بوڑھے کو دیکھا کر مسکرایا اور ادب سے سلام کیا بوڑھا شخص جسکی طرف شاید
چند سالوں سے کسی نے مسکرا کر نہ دیکھا تھا بہت خوش ہوا۔
آج
بچے کی مسکراہٹ کا قطرہ بوڑھے کے بنجر دل پر آب حیات بن کر گرا اور اس نے بچے کو بلایا
اور مسکرانے کی وجہ دریافت کی تو بچہ بولا میری ماں نے کہا ہے کہ اگر زندگی میں کامیاب
ہونا چاہتے ہو تو ھمیشہ دوسروں کو پہلا تحفہ مسکراہٹ کا دو, مسکراہٹ وہ جنس ہے جس پر
آپکا کوئی خرچ نھی ہوتا لیکن اس کا منافع بہت زیادہ ہوتا ہے, بوڑھا خوش ہوا اور بچے
کو انعام دیا
اور
پھر ھر روز بچہ مسکرا کر بوڑھے کو سلام کرتے ہوے گزرتا یہاں تک کہ ایک دن بچے کے گھر
ایک وکیل آیا اور بولا آج فلاں بوڑھا شخص مر گیا ہے اور اسنے اپنی جائیداد اس بچے کے
نام کر دی ہے اور اپنی وصیت میں لکھ گیا ہے کہ اس کی قیمت چند مسکراہٹوں کے ذریعے ایڈوانس
ادا ہو چکی ہے
Comments
Post a Comment