ٹھوکر وہی کھاتا ہے جو راستے کے پتھر نہیں ہٹاتا


اقوال زریں

@syedlatifs
٭ اچھی کتابيں بہترين دوست ہيں٭
٭ تکبر علم کو کھا جاتا ہے٭
٭ علم کے بغير انسان اللہ کو نہيں پہچان سکتا٭
٭ ماں کے بغير گھر قبرستان ہے٭
٭ والدين کي طرف محبت کي نگاہ سے ديکھنا عبادت ہے٭
٭ دعائيں لو اور دعائيں دو کيونکہ وہ وقت پر کام آئيں گی٭
٭ پرانا تجربہ نئی تعمیر کی بنیاد ہوتا ہے٭
٭ نيکي کمانے کا سہي وقت جوانی ہے٭
٭ بھوکا سونا ، مقروض ہو کر اٹھنے سے بہتر ہے٭
٭ ناجائز کمائي جلد ضائع ہو جاتی ہے٭
٭ انسان زبان کے پردے ميں چھپا ہے٭
٭ زيادہ گفتگو سوچ و فکر کو مردہ کر ديتی ہے٭
٭ موت کو ہميشہ ياد رکھو مگر موت کي آرزو نہ کرو٭
٭ زيادہ قسميں کھانے والا زيادہ جھوٹ بولتا ہے٭
٭ جھوٹ بول کر جيت جانے سے سچ بول کر ہار جانا بہتر ہے٭
٭ ہميشہ سچ بولو تاکہ تمہيں قسم کھانے کی ضرورت نہ پڑے٭
٭ عاقل وہ ہے جو اپنی عمر کو غيرضروری کاموں ميںصرف نہ کرے٭
٭ سب سے بہترين لقمہ وہ ہے اپني محنت سے حاصل کيا جاۓ٭
٭ جواں مردی یہ ہے کہ اپنا بوجھ دوسروں پر نہ ڈالو٭
٭ اپنی مدد آپ ، کامیابی کا سب سے بڑا اصول ہے٭
٭حقیقی کامیابی ، مسلسل محنت کا نام ہے٭
٭ پست ارادے کاميابي ميں رکاوٹ بنتے ہيں٭
٭ ناکامی کے اسباب ہمیشہ آدمی کے اندر ہوتے ہیں مگر وہ انہیں دوسروں میں تلاش کرتا ہے٭
٭ انسان بہت کچھ تقدیر پر جبکہ تقدیر بہت کچھ انسان پر چھوڑتی ہے٭
٭ مشکلات ميں گھبرانا نہيں چاہيۓ ستارے ہميشہ اندھيرے ميں ہی چمکتے ہيں٭
٭ کمزور موقعوں کی تلاش ميں رہتے ہيں باہمت انسان خود مواقع پيدا کرتے ہيں٭
٭ معاشرہ پر تمہارا اس سے بڑا احسان اور کوئی نہیں ہوگا کہ تم خود سنورجاؤ٭
٭ جانوروں ميں خواہش پائی جاتي ہے ليکن عقل نہيں ہوتي ، فرشتوں ميں عقل ہوتي ہے ليکن خواہش نہيں پائی جاتي ، انسان ميں دونوں چيزيں موجود ہوتي ہيں - اس ميں عقل بھي ہے اور خواہش بھي - اگر انسان خواہش سے عقل کو دبا ليتا ہے تو جانوروں کي صف ميں شامل ہو جاتا ہے اور اگر عقل سے خواہش کو دبا ليتا ہے تو اس کا شمار فرشتوں کي صف ميں کيا جاۓ گا٭
٭ اچھا انسان وہ ہے جو کسی کا ديا ہوا دکھ تو بھلا دے مگر کسی کی دی ہوئی محبت کبھي نہ بھلاۓ٭
٭ اللہ کی راہ بظاہر کانٹوں سے بھري ہے مگر درحقيقت اطيمنان اور سکون کي دولت سے بھری پڑی ہے٭
٭ خدا کی رحمت سے ہرگز نااميد نہيں ہونا چاہيۓ چاہے حالات کيسے ہی ھوں٭
٭ اللہ کے دشمنوں سے محبت کرنا اللہ تعالي سے دشمني کرنا ہے٭
٭ برا دوست کوئلے کی مانند ہے ، گرم ہو تو جلاۓ گا ، ٹھنڈا ہو گا تو ہاتھ کالا کرے گا٭
٭ ہر شخص کچھ نہ کچھ عقل و فراصت رکھتا ہے لیکن ہر شخص عقل و فراصت سے کام لینا نہیں جانتا٭
٭ کسی کو الزام دیتے وقت اپنے گریبان میں جھانک لینا چاہیے٭
٭ خوش مزاج انسان ٹوٹے ہوۓ دل کی دوا ہے٭
٭ ایسی خوشی سے ڈرو جو دوسروں کو دکھ دے کر حاصل کی گئ ہو٭
٭ خاموشی عبادت ہے بغیر محنت کے٭
٭ خاموشی غصّے کا بہترین علاج ہے ۔ کم بولنا حکمت ، کم سونا عبادت اورکم کھانا صحت ہے٭
٭ پیار ایک ایسا ہتھیار ہے جس کے آگے ہر دیوار ٹکڑے ہو جاتی ہے٭
٭ دوسروں کی چھوٹی چھوٹی باتوں کا خیال رکھنے سے بڑی بڑی محبتیں جنم لیتی ہیں٭
آپ کا ایک لفط زخم بھی لگا سکتا ہے اور مرہم بھی بن سکتا ہے ، اختیار آپ کے پاس ہے٭
٭ کچھ لوگ خطوں کی طرح ہوتے ہیں کہ جنہیں بار بار پڑھ کر بھی دل نہیں بھرتا٭
٭ کچھ لوگ نگاہ کی طرح ہوتے ہیں کہ جو اگر ساتھ ہوں تو اندھیروں میں بھی منزلیں مل جاتی ہیں٭
٭ کچھ لوگ گھر کی طرح ہوتے ہیں ۔ وہ چاہے کتنا بھی دور کیوں نہ ہوں ، دل ان کی روح میں سمٹ جانے کو بے چین رہتا ہے٭
٭ جب آپ عروج پر ہوتے ہيں تو آپ کے دوستوں کو پتہ چلتا ہے کہ آپ کون ہيں اور جب آپ زوال پر ہوتے ہيں تو آپ کو پتہ چلتا ہے کہ دوست کون ہيں٭
٭ رشتے خون کے نہيں احساس کے ہوتے ہيں اگر احساس ہو تو اجنبی بھی اپنے ہو جاتے ہيں اگر احساس نہ 
ہو تو اپنے بھي اجنبی ہو جاتے ہيں٭

زندگی اس طرح بسر کرو کہ ديکھنے والے تمہارے درد پر افسوس کرنے کی بجاۓ تمہارے صبر پر رشک کريں ٭


Comments

More post for you might like it

نعت شریف

سلام کو عام کرو

حکمتِ الٰہی

طرز ِکلام

رشتوں میں محبت کیسے پیدا کریں

SADAQA

تم دونوں میرے کام کے نہ بنے

LIFE

آپ بچوں کے ماں باپ ہیں، بچے آپکے نہیں

Mind says: move on, Heart says: hold on