ALLAH Ko Mehboob Kalmaat


 سبحان اللہ و بحمدہ ، سبحان اللہ العظیم http://www.syedlatifshah.ga/p/blog-page_49.html

حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے ارشاد فرمایا کہ دو کلمے ایسے ہیں کہ جو ( ادائیگی کے لحاظ سے) زبان پر ہلکے ہیں لیکن میزان میں یعنی اجر وثواب کے لحاظ سے قیامت کے دن کی ترازو میں) بھاری ہوں گے۔ ( اور) رحمن ( یعنی اللہ تعالیٰ) کے ہاں بہت محبوب ہیں
.اور وہ کلمات یہ ہیں.

 سبحان اللہ و بحمدہ ، سبحان اللہ العظیم،۔ ( بخاری ومسلم(


حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے ارشاد فرمایا کہ جس نے صبح کے وقت اور شام کے وقت سومرتبہ سبحان اللہ و بحمدہ ، سبحان اللہ العظیم. کہا تو قیامت کے دن( اس حال میں) آئیگا کہ کوئی بھی اس سے افضل نہ ہوگا۔مگر یہ کہ جس نے اس کی مثل یا اس سے زیادہ کہا ہو گا۔ مسلم


حضرت ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے ارشاد فرمایا کہ التبہ اگر میں

 سبحان اللہ والحمدللہ ولا الہ الا اللہ واللہ اکبر

 (ایک بار ) کہوں تو یہ مجھے ان سب چیزوں سے زیادہ محبوب ہے جن پر سورج طلوع ہوتا ہے۔ مسلم

حضرت سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ بیان فرماتے ہیں کہ ( ایک دن) ہم رسول اللہﷺ کے پاس ( بیٹھے ہوئے) تھے، آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا کیا تم اس سے عاجز ہو کہ ہر دن ہزار نیکیاں کمائو حاضرین مجلس میں سے کسی نے عرض کیا کہ کس طرح ہم میں کوئی شخص روزانہ ہزار نیکیاں کما سکتا ہے آپ ﷺنے فرمایا کہ سو مرتبہ اللہ کی تسبیح بیان کرے ( یعنی سبحان اللہ کہے) تو اس کے لئے ہزار نیکیاں لکھی جائیں گی اور اس کی ایک ہزار برائیاں مٹا دی جائیں گی۔  مسلم

Comments

More post for you might like it

The Neem tree (Azadirachta indica), Plant a Tree, Save Lives

Most Inspirational Quotes by The Great Leader , Father of the Nation Muhammad Ali Jinnah

Quaid_e_Azam quote Shukriya Pakistan

The ways to invite peace are as diverse as they are profound.

چُور اور باَغبان

والدین کے حقوق

eid al fitr

Islamic Six Kalmay

ہزار مہینوں سے افضل شب "شبِ قدر"

Unlocking the Secret of Cinnamon for a Healthy Life