Posts

Showing posts from April, 2019
Image
سرے لامکاں سے طلب ہوئی سوئے منتہا وہ چلے نبیﷺ سوئے منتہا بھی کہاں رُکے سوئے لامکاں وہ چلے نبیﷺ بلغ اللہ بکمالہ کشف الدجٰی بجمالہ حسنت جمیع خصالہ صلو علیہ وآلہ تھا سفر زمیں سے عرش کا سبھی کچھ ٹھر گیا فرش کا لگا روح جیسے نکل گئی تیری واپسی توہے زندگی وہ صدائے مرحبا مرحبا یہ پکارتے تھے ملائیکہ تیری دید مظہر کبیریا تیرا جلوہ جلوہ حق نما تیری رفعتیں ہر مکان میں ہے بلندیہ لامکاں میں تیری عظمتیں ہیں کہاں نہیں تیرے تذکرے ہیں قرآن میں تھے تمام انبییا صف بہ صف کہ ہے آج ملنا ہے بڑا شرف تو امام مجمع انبیا تو ہی انتہا تو ہی ابتدا تھی براق کیف حضور میں کہ وہ آج پہنچی حضورﷺ میں ہوا وجد طاری قدم قدم بڑی صورتیں تھی عبور میں سبھی جنتیں تھیں سجی ہوئیں تیری دھوم ہر سو مچی ہوئی تھے ملک فلک سبھی شادماں تیری خوشبو سب میں بسی ہوئی وہ کروڑوں میل کا تھا سفر بڑی سرعتوں سے ہوا مگر وہ عظیم لمحہ وصال کا رہی دید میں نہ کوئی کسر وہ چلے بڑھے ہوئے کس طرح کوئی جانے کیسے بھلے ذرا یہ وصال راز و نیاز ہیں وہی جانیں جن کا ہے معاملہ یہ وصال سب سے عظیم ہے کہ حبیب رب کر...